تلنگانہ: برڈفلو سے سات ہزار مرغیاں ہلاک

حیدرآباد: تلنگانہ کے نلگنڈہ ضلع کے چیروکوپلی گاؤں میں ایک پولٹری فارم میں برڈ فلو کی شدید وباء سے 7000 مرغیاں ہلاک ہوگئیں۔

حیدرآباد کے زونل ڈاکٹروں کے متعدد علاج کے باوجود ان کو بچایا نہیں جاسکا۔

اس کے بعد، کسان نے گڑھے کھودنے اور مردہ مرغیوں کو دفن کرنے کے لیے جے سی بی کا استعمال کیا۔

تقریباً 3 لاکھ روپے کے اپنے مالی نقصان کا تخمینہ لگاتے ہوئے، وہ اب حکومت اور بیمہ کمپنیوں سے معاوضہ اور مدد کامطالبہ کررہا ہے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *