
سورج کے گرد گردش کرنے والے 7 سیارے 28 فروری کو ایک قطار میں نظر آئیں گے۔ یہ سیارے زہرہ، مریخ، مشتری، زحل، یورینس، نیپچون اور عطارد ہیں، جو ایک قطار میں آسمان میں دکھائی دیں گے۔ اس فلکیاتی منظر کو “پلانیٹ پریڈ” کہا جاتا ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ ان میں سے چار سیارے – عطارد، زہرہ، مشتری اور زحل – بغیر کسی دوربین یا بائنیکیولر کے سادی آنکھ سے بھی دیکھے جا سکیں گے، جبکہ یورینس اور نیپچون کو دیکھنے کے لیے ایک چھوٹی دوربین کی ضرورت ہوگی۔
یہ خوبصورت نظارہ امریکہ، میکسیکو، کینیڈا اور بھارت سمیت کئی ممالک میں دیکھا جا سکے گا۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ نایاب واقعہ 2040 تک دوبارہ نہیں ہوگا۔
ہمارے نظام شمسی میں آٹھ بڑے سیارے ہیں، جو مختلف رفتار سے سورج کے گرد چکر لگاتے ہیں۔ عطارد سورج کے سب سے قریب ہے اور اسے سورج کے گرد ایک چکر مکمل کرنے میں صرف 88 دن لگتے ہیں
جبکہ زمین کو 365 دن اور نیپچون کو پورے 165 سال لگتے ہیں۔ مختلف رفتار کی وجہ سے، بعض اوقات کچھ سیارے ایک قطار میں آ جاتے ہیں، جس کی وجہ سے یہ خوبصورت اور نایاب منظر دیکھنے کو ملتا ہے۔