حیدرآباد کی نوجوان لیڈی ڈاکٹر تفریح کے دوران دریا میں غرق

حیدرآباد کے کوم پلی  سے تعلق رکھنے والی نوجوان لیڈی ڈاکٹر جو تفریح کیلئے ریاست کرناٹک گئی ہوئی تھی دریا میں غرق ہو گئی ۔

 

ذرائع کے مطابق 27 سالہ ڈاکٹر اننیا موہن راؤ اپنے دوستوں کے ساتھ تفریح کیلئے کرنا تک گئی ہوئی تھی منگل کی رات انہوں نے ایک گیسٹ ہاؤز میں قیام کیا اور چہار شنبہ کی دو پہر دریائے تنگا بھدرا پہنچے۔

 

لیڈی ڈاکٹر کے ہمراہ دیگر دو دوست ساتویک اور اشیتا بھی موجود تھے۔ اس دوران وہ وہاں تیرا کی کر رہے تھے کہ لیڈی ڈاکٹر رنے نے تقریبا20 فٹ بلند چٹان سے پانی میں چھلانگ لگا دی اور اس کے بعد وہ باہر نہیں آئی ۔

 

شبہ کیا جاتا ہے کہ پانی کا بہاؤ زیادہ ہونے کی وجہ سے وہ بہہ گئی ۔ اطلاع ملتے ہیں گنگا وتی رورل پولیس وہاں پہنچ گئی۔ ریسکیو ٹیموں اور غوطہ خوروں کو بھی طلب کر کے لیڈی ڈاکٹر کی تلاش شروع کر دی ۔ جمعرات کو لیڈی ڈاکٹر کی نعش برآمد ہوئی ۔

 

ذرائع کے مطابق لیڈی ڈاکٹر نے جس وقت پانی میں چھلانگ لگا رہی تھی ان کے دوستوں نے یہ منظر موبائیل فون میں ریکارڈ کر لیا اور یہ ویڈیو سوشیل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گیا۔ میڈی ڈاکٹر سابق رکن اسمبلی ملکاجگیری ایم ہنمنت راو کی رشتہ دار بتائی گئی ہیں

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *