
افضل گنج پولیس کی فوری کارروائی، اغوا شدہ 2 سالہ بچہ 48 گھنٹوں میں بازیاب، تین ملزمان گرفتار
حیدرآباد ۔ حیدرآباد کے افضل گنج پولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آئے اغوا کے معاملے میں پولیس نے تیزی سے کارروائی کرتے ہوئے 2 سالہ بچے کو بازیاب کر لیا اور تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ یہ واقعہ 15 فروری 2025 کو پیش آیا۔
دشکایت کنندہ یوی جو آندھرا پردیش کے ضلع کڑپہ سے کام کی تلاش میں سے شہر آئی تھی اور سی بی ایس، گولی گوڑہ کے فٹ پاتھ پر رہ رہی تھیں۔ 15 فروری کو وہ حالت نشہ میں فٹ پاتھ پر محو خواب ہوگئی، دوپہر 2 بجے جب وہ نیند سے جاگی تو ان کا 2 سالہ بیٹا پریم کمار غائب تھا۔
خاتون نے افضل گنج پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی جس پر پولیس نے فوری مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا۔ تحقیقات کے دوران سی سی ٹی وی فوٹیج سے انکشاف ہوا کہ ایک شخص بچے کو مسافر آٹو میں لے کر جا رہا تھا۔ پولیس نے 100 سے زائد سی سی ٹی وی فوٹیجز کا تجزیہ کرتے ہوئے آٹو کا نمبر کی شناخت کرلی۔
پولیس کے مطابق اصل ملزم شیخ عامر عرف تارا نے بچے کو فروخت کرنے یا بھیک مانگنے کے مقصد سے اغوا کیا۔ اس نے دو خواتین سمیت تین دیگر ملزمان کی مدد سے بچے کو کسی بے اولاد جوڑے کو بیچنے کا منصوبہ بنایا تھا۔ پولیس نے اس معاملہ ت عامر عرف تارا، ماجدہ بیگم، محمدی بیگم کو گرفتار کرلیا۔
افضل گنج پولیس نے ملزم کے گھر پر دھاوا کرکےبچے کو بحفاظت بازیاب کر لیا اور ملزمین کو گرفتار کر لیا۔ بچہ کو اس کی ماں کے حوالے کردیا گیا۔ تفتیش کے دوران ملزمین نے اقبال جرم کرلیا اور بتایا کہ بچے کو فروخت کرنے یا بھیک کے لیے استعمال کرنے کا منصوبہ تھا۔ پولیس اس کیس میں مفرور ایک اور ملزم کی تلاش کررہی ہے۔