امیر قطر تہران پہنچ گئے، ایرانی حکام سے علاقائی امور پر بات چیت کریں گے

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی ایرانی حکام سے بات چیت کے لئے تہران پہنچ گئے۔ 

ایران میں قطر کے سفیر کے مطابق اس دورے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان معیشت، تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعلقات کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ مشترکہ علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر بات چیت کرنا ہے۔ 

ایرانی صدر کے دفتر کے مطابق مسعود پزشکیان امیر قطر کی میزبانی کریں گے۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اس سلسلے میں کہا کہ ہم قطر کو خلیج فارس کے علاقے میں ایک بااثر ملک سمجھتے ہیں اور تہران کے دوحہ کے ساتھ دیرینہ تعلقات ہیں۔

 انہوں نے مزید کہا کہ امیر قطر کے ساتھ صدر پزشکیان کی ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک، سیاسی اور اقتصادی تعاون سمیت نہایت اہم امور پر بات چیت ہو گی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *