ٹرمپ کے 'غزہ پلان' پر خامنہ ای کا حملہ، 'مضحکہ خیز' قرار دیا

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے حال ہی میں غزہ کے فلسطینی عوام کو ہمسایہ ممالک میں منتقل کرنے کا منصوبہ پیش کیا تھا، جس کے مطابق وہاں جانے والوں کو دوبارہ غزہ واپس آنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اس منصوبے کو علاقائی اور عالمی سطح پر سخت تنقید کا سامنا ہے، تاہم اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے اس کی بھرپور حمایت کی ہے۔

10 فروری کو نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل غزہ کے حوالے سے امریکی صدر کے “انقلابی اور تخلیقی نظریے” پر غور کر رہا ہے۔ ان کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق، واشنگٹن کے دورے سے واپسی پر کابینہ کے اجلاس میں نیتن یاہو نے کہا کہ ٹرمپ کا منصوبہ “ہمارے لیے کئی امکانات کے دروازے کھولتا ہے۔”

ایران اور دیگر مسلم ممالک نے اس منصوبے کو فلسطینی عوام کے حقوق پر حملہ قرار دیا ہے اور اسے مسترد کر دیا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *