مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب کی زمینی فوج کی دفاعی مشق “اقتدار پیامبر اعظم 19” کا دوسرا مرحلہ ملک کے جنوب مغرب میں باقاعدہ شروع ہوا ہے۔
دفاعی مشقوں کا یہ مرحلہ کرمان شاہ کے علاقے ازگلہ میں زمینی افواج کی سیکیورٹی مشقوں کے پہلے مرحلے کا تسلسل ہے جس کا آغاز ملک کے جنوب مغرب میں پاسداران انقلاب کی زمینی افواج کے کمانڈر جنرل پاک پور کی موجودگی میں ہوا۔ “پیامبر اعظم ص عملی دفاعی مشق” کے دوسرے مرحلے میں سپاہ پاسداران انقلاب کے زمینی دستے شرکت کررہے ہیں۔
اس مرحلے میں سپاہ پاسداران انقلاب کی بری فوج کے اسپیشل یونٹس جارحانہ اور دفاعی حملوں کی مشق کرتے ہوئے میزائل، ڈرون طیارے اور توپ خانے کا تجربہ کریں گے۔
اس مشق میں نئے جنگی طریقوں اور حکمت عملی کو بروئے کار لانے کے علاوہ عملی میدان جنگ میں پاسداران انقلاب کے مختلف یونٹوں کے نئے اور جدید ہتھیاروں اور سازوسامان کا ٹیسٹ کیا جائے گا۔