تلنگانہ میں اندرما انڈلو اسکیم کے تحت 5 لاکھ مکانات کی تعمیر کا اعلان: ریونت ریڈی

نارائن پیٹ (منصف نیوز بیورو) اندرما انڈلو اسکیم کے تحت ریاست بھر میں 5 لاکھ مکانات کی تعمیر عمل میں لائی جائیگی. اس اسکیم کے تحت ہر اسمبلی حلقہ میں 3500 مکانات تعمیر کیئے جائیگے. ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ تلنگانہ اے ریونت ریڈی نے حلقہ اسمبلی نارائن پیٹ کے اپک پلی میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا.قبل ازٰیں وزیر اعلیٰ نے نارائن پیٹ میں 1000 کروڈ روپئے سے مختلف ترقیاتی کاموں کا افتتاح عمل میں لیا.

اس موقع پر ان کے ہمراہ ریاستی ریونیو، شہری تعلقات اور اطلاعات کے وزیر پونگولیٹی سری نواس ریڈی، پنچایت راج، خواتین اور بچوں کی بہبود کی وزیر انسویا سیتھاکا، ریاستی چیف سکریٹری شانتی کماری، ڈی جی پی جتیندر، حکومتی مشیر ویم نریندر، ضلع کلکٹر سکتھا پٹنائک، نارائن پیٹ رکن اسمبلی پرنیکا ریڈی، محبوب نگررکن اسمبلی سرینواس ریڈی، مدھوسودھن ریڈی، رکن اسمبلی جڈچرلہ انیرودھ ریڈی، رکن اسمبلی اچمپیٹ ومسی کرشنا، رکن اسمبلی شاد نگر ویرلاپلی شنکر، رکن اسمبلی کلواکورتی کیسی ریڈی نارائن ریڈی، اور دیگر نے پروگرام میں حصہ لیا۔

قبل ازیں وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی نے حلقہ اسمبلی نارائن پیٹ میں مختلف ترقیاتی کاموں کا افتتاح عمل میں لایا. جس میں ملک کا اولین مہلا سنگم پٹرول پمپ ، اندرما مکانات کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھا، گورنمٹ میڈیکل کالج کی عمارت کا افتتاح عمل میں لایا گیا.

تلنگانہ میں کانگریس حکومت کی تشکیل کے اندورون 14 ماہ میں کانگریس پارٹی نے عوام سے کئے ہوئے اپنے وعدوں کو پورا کیا ہے.اپوزیشن پارٹیاں ہم پر الزام لگا رہے ہیں کہ سابقہ 14 ماہ میں ہم نے عوام سے کئے ہوئے وعدوں کو پورا نہیں کیا. اس کے برخلاف کانگریس پارٹی نے تلنگانہ عوام سے کئے اپنے وعدوں کو پورا کرنے کا کام کیا ہے. 55ہزار نوجوانوں کو نوکریا فراہم کیں، 500 روپئے گیس سلینڈر، خواتین کیلئے مفت بس کا سفر ، دو لاکھ روپئے تک کا کسانوں کا قرض معاف کیا گیا. گروہا جیوتی اسکیم کے تحت 200 یونٹ مفت برقی سربراہی آج ریاست میں جاری ہے.

اپنے خطاب میں وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی بی آر ایس پارٹی صدر کے چندراشیکھر راؤ پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے دس سالہ دورِ حکومت میں ریاست کو لاکھوں کروڑوں کا بوجھ ڈالنے اور خاندانی حکمرانی قائم کرنے کا الزام لگایا. انہوں نے اس موقع پر پالمور رنگا ریڈی لفٹ ایرگیشن پراجیکٹ جسکو متحدہ ریاست میں کانگریس پارٹی نے منظور کرتے ہوئے 35ہزار کروڑ روپئے کا بجٹ الاٹ کیا تھا اس پراجیکٹ میں کمیشن کی خاطر ریڈیزائننگ کرتے ہوئے کروڑہا روپئے کا کھوٹالہ کرنے کا الزام لگا.

اس موقع پر انہوں نے کے چندراشیکھر راؤ سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ محبوب نگر ضلع جس نے کے سی آرکو سیاسی پناہ دی ایک ایسے موقع پر جب کہ انکا پارلیمانی سیاست کے خاتمہ کا وقت تھا سہارا دیا انہوں نے محبوب نگر ضلع کیلئے کیا کیا؟ پالمور رنگا ریڈی پراجیکٹ، نیٹیم پاڈ پراجیکٹ، کلواکرتی پراجیکٹ، کوئل ساگر پراجیکٹ کو اپنے دور اقتدار میں کیو ں پائے تکمیل کیا گیا. اس کے برخلاف کانگریس پارتی کی جانب ان پراجیکٹ کی تکمیل کیلئے کاوشیں کی جا رہی ہے تو کیسانوں کو بہکانے کا کام کیا جا رہا ہے. اس موقع پر انہوں نے پراجیکٹ متاثرین سے اپیل کی کہ وہ پریشان نہ ہوں ، کانگریس پارٹی ان کے ساتھ ہے. متاثرین کو جلد انکا معاضہ دیا جائیگا. حکومت متاثرین کو 20 لاکھ تک کا معاضہ دینے کو تیار ہے جس سے انہٰں نئی زندگی شروع کرنے کا موقع ملیگا.

انہوں نے اس موقع پر بی جے پی ریاستی صدر اور ریاستی وزراء کو کھلے مباحث کا چالنج دیتے ہوئے کہا کہ وہ آئیں اور مرکز کی دس سالہ کارکردگی کو پیش کریں اور ہم اپنی 14 ماہ کی کارکردگی کو پیش کرنے کیلئے تیار ہیں۔

انہوں نے اس موقع پر عوام کو بی جے پی اور بی آر ایس پارٹی کے دھوکہ میں نہ آنے کی اپیل کی ساتھ اس موقع پر انہوں نے بی آر ایس پارٹی سربراہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے سرپنچ انتخابات میں کانگریس پارٹی کا چالنج قبول کریں کہ جس گاؤں میں ڈبل بیڈ روم مکانات تعمیر کئے گئے ہیں وہ وہیں اپنا پراچار کریں. اور کانگریس پارٹی ان گاؤں میں انتخابات میں حصہ لیگی جہا ں پر اندرما انڈلو مکانات ہونگے.

اجلاس نے ریاستی وزیر دامودھر راج نرسمہا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس پارٹی اپنے 14 ماہ کی دور اقتدر میں جس کی جتنی حصہ داری اس کی اتنی بھگیداری کے تحت ذا توں کی مردم شماری کرنے کا کا کیا ہے جس سے مستقبل میں ایس سی ایس ٹی طبقہ کو فائدہ ہوگا، اس کے علاوہ نئے راشن کارڈ کے درخواستوں کے حصول کا کام کیا ہے.

ریاستی وزیر جوپلی کرشنا راؤ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نارائن پیٹ کوڈنگل لفت ایریگیشن پراجیکٹ کے کاموں کا‌آغاز عمل میں لایا ہے. سابقہ دس سال میں بی آر ایس پارٹی نے مقامی کسانوں کو صرف سبز باغ دیکھائے پر کاشت کیلئے درکار پانی کی فراہمی میں نا کام رہے ہیں. کانگریس پارٹی اپنے دور اقتدار میں نارائن پیٹ کوڈنگل لفت ایریگیشن پراجیکٹ کے کاموں کو پورا کرئیگی.

رکن اسمبلی نارائن پیٹ محترمہ ڈاکٹر چٹم پرنیکا ریڈی نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ سابقہ رکن اسمبلی نے صرف اپنے حمایتیوں کو ہی اسکیمات سے استفادہ پہنچایا ہے جبکہ ان کی جانب بلا کسی تفریق تمام کو سی یم ریلیف فنڈس ہو، کلیانہ لکشمی اسکیم ہو یا پھر شادی مبارک اسکیم ہر کسی کو حکومت کے اسکیمات سے استفادہ کو موقع فراہم کیا جا رہا ہے.حلقہ میں دوسو کروڑ روپئے سے کسانوں کے قرضوں کو معاف کریا گیا ہے. مزید 50 کروڑ روپئے سے تمام کسانوں کو اس اسکیم سے مستفید کیا جا سکتا ہے. اس موقع پر انہوں نے وزیر اعلیٰ اے ریونت ریڈی سے درخواست کی کہ نارائن پیٹ میں اندر گراؤنڈ ڈرینیج سسٹم کیلئے فنڈ فراہم کئے جائیں.

اس موقع پر سابق ضلع صدر کانگریس پارٹی مسٹر شیواکمار ریڈی، بنڈی وینو گوپال، بلدیہ چیرمین گندے انسویہ چندراکانت، محمود قریشی، امیر الدین ایڈوکیٹ، مہیش گوڈ، ستیش گوڈ، محمد غوث ، و دیگر موجود تھے.



ہمیں فالو کریں


Google News

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *