
کرناٹک کے میسورو شہر کے ایک اپارٹمنٹ میں پیر، 17 فروری کو ایک ہی خاندان کے چار افراد مردہ پائے گئے۔یہ واقعہ وشویشوریاہ نگر میں پیش آیا۔
پولیس کے مطابق، مرنے والوں کی شناخت چیتن (45)، ان کی اہلیہ روپالی (43)، ان کے بیٹے کوشل (15) اور چیتن کی والدہ پریامودا (62) کے طور پر ہوئی ہے۔
چیتن پھانسی لے کر خودکشی کرلی ، اور شبہ ہے کہ انہوں نے خودکشی کرنے سے پہلے اپنی والدہ، بیوی اور بیٹے کو زہر دیا۔ پولیس کمشنر سیما لاتکر، ڈی سی پی جانوی اور ودیارنیہ پورم کے انسپکٹر موہت جائے وقوعہ کا معائنہ کر رہے ہیں۔
پولیس کے ایک سینئر افسر کے مطابق، ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوتا ہے کہ چیتن نے پہلے اپنے گھر والوں کو زہر دیا اور پھر خودکشی کر لی۔ تاہم، واقعے کی اصل وجہ ابھی واضح نہیں ہے، اور پولیس نے مزید تفصیلی تفتیش شروع کر دی ہے۔