سکردو، معروف نوحہ خوان علی کاظم اور دیگر کی نماز جنازہ، عوام کی بھرپور شرکت +ویڈیو، تصاویر

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، گزشتہ دنوں اندرون سندھ کے شہر سیہون کے نزدیک ایک ٹریفک حادثے میں معروف منقبت خواں خواجہ علی کاظم، نوحہ خواں سید جان علی شاہ سمیت پانچ افراد شہید ہوگئے تھے۔

خواجہ علی کاظم ایک نوجوان منقبت خوان اور نوحہ خوان تھے۔ وہ پاکستان کے معروف منقبت خوانوں میں شمار کیے جاتے تھے۔ انہوں نے نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ملک بھی متعدد مذہبی محافل میں شرکت کی تھی۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والے سید جان علی شاہ رضوی کا تعلق بھی بلتستان سے تھا۔

خواجہ علی کاظم نے حال ہی میں شعبان کے مہینے میں ایران اور عراق کا سفر کیا تھا۔ دونوں سندھ میں ایک مجلس میں شرکت کے بعد کراچی واپس جا رہے تھے کہ راستے میں حادثے کا شکار ہوگئے اور خالقِ حقیقی سے جاملے۔

اس حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں زین علی ترابی بھی شامل تھے، جو شہید علامہ حسن ترابی کے فرزند اور ایک فعال انقلابی نوجوان تھے۔

سکردو، معروف نوحہ خوان علی کاظم اور دیگر کی نماز جنازہ، عوام کی بھرپور شرکت +ویڈیو، تصاویر

سکردو، معروف نوحہ خوان علی کاظم اور دیگر کی نماز جنازہ، عوام کی بھرپور شرکت +ویڈیو، تصاویر

کراچی کے علاقے عباس ٹاؤن میں نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد میتوں کو آبائی شہر سکردو روانہ کیا گیا جہاں شہر کی مرکزی جامع مسجد میں نماز جنازہ ادا کی گئی۔

نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ شرکاء نے “لبیک یا حسین” کے نعروں کی گونج میں اپنے محبوب منقبت خوانوں کو الوداع کہا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *