راہل گاندھی کی مخالفت کے باوجود حکومت نے گیانیش کمار کو چیف الیکشن کمشنر مقرر کیا

اس تقرری کے ساتھ ہی حکومت نے آئی اے ایس افسر وویک جوشی کو الیکشن کمشنر مقرر کرنے کا بھی اعلان کیا۔ وہ 1989 بیچ کے ہریانہ کیڈر کے افسر ہیں اور 2031 تک اپنی خدمات انجام دیں گے۔

گیانیش کمار 1988 بیچ کے کیرالہ کیڈر کے آئی اے ایس افسر ہیں۔ انہوں نے وزارت داخلہ میں اپنے دور میں آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بعد اس کے نفاذ میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ وہ 15 مارچ 2024 کو الیکشن کمشنر کے طور پر تعینات ہوئے تھے۔ ان کی قیادت میں رواں برس کے آخر میں بہار اسمبلی انتخابات اور 2026 میں کیرالہ، تمل ناڈو، مغربی بنگال اور پڈوچیری کے انتخابات منعقد ہوں گے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *