
ممبئی ۔ بالی ووڈ کے سپر اسٹار امیتابھ بچن نے اپنے کیریئر میں کئی بہترین فلموں میں کام کیا ہے۔ ان فلموں میں ان کے کئی ڈائیلاگ ہیں جو آج بھی لوگوں کے ذہنوں میں ہیں۔ جب بھی مِمکری کرنے والے آرٹسٹ امیتابھ کی نقل کرتے ہیں تو وہ ان فلموں کے ڈائیلاگ ضرور بولتے ہیں۔ ان میں سے ایک فلم ‘اگنی پتھ’ تھی جو 1990 میں ریلیز ہوئی تھی اور فلاپ ثابت ہوئی تھی۔ فلم چاہے فلاپ رہی ہو لیکن اس میں ان کے ڈائیلاگ اور انداز کو لوگوں نے بہت پسند کیا تھا۔
فلم کا مشہور ڈائیلاگ تھا ‘پورا نام… وِجے دِیناناتھ چوہان’۔ ساتھ ہی فلم میں ایک بات جو نوٹ کرنے والی تھی وہ یہ کہ وہ پوری فلم میں کمر پر ہاتھ رکھے ہوئے نظر آئے تھے۔ اس کے پیچھے ایک دلچسپ کہانی ہے جس کے بارے میں خود ایکٹر نے بتایا تھا۔ تو آئیے جانتے ہیں کیا ہے وہ کہانی۔ امیتابھ بچن کی فلم ‘اگنی پتھ’ کی ریلیز کو آج 35 سال مکمل ہو گئے ہیں۔ یہ 1990 میں ریلیز کی گئی تھی۔ فلم میں ان کے ساتھ متھن چکربرتی جیسے اداکار اہم کردار میں تھے۔ یہ ایک گینگسٹر ڈرامہ فلم تھی تو آج اس کے 35 سال پورے ہونے کے موقع پر آپ کو امیتابھ بچن سے جڑی ایک کہانی بتا رہے ہیں جو پوری فلم میں ان کے کمر پر ہاتھ رکھنے سے جڑی ہوئی ہے۔
‘کے بی سی’ میں اکثر امیتابھ بچن کنٹیسٹنٹس اور سیلیبرٹیس کے ساتھ خود سے جڑا کوئی نہ کوئی واقعہ سناتے رہتے ہیں۔ ایک دفعہ ان کے شو میں شاہ رخ خان آئے تھے۔ اس دوران، بگ بی نے کنگ خان سے فلم ‘اگنی پتھ’ میں پیچھے ہاتھ رکھنے کے پیچھے کی کہانی کے بارے میں بتایا تھا۔ امیتابھ کے اس ویڈیو کی کلپ بھی وائرل ہو رہی ہے۔ اس ویڈیو میں انہیں شاہ رخ خان سے بات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ وہ کہتے ہیں، “میں آپ کو ایک راز بتانا چاہتا ہوں، پیچھے ہاتھ رکھنے کا راز ہے۔ صورت حال یہ ہے کہ میں آپ کو بتاتا ہوں۔ میرا جو بایاں کندھا ہے وہ ٹوٹا ہوا ہے اور لوگ سمجھتے ہیں کہ یہ میرا اسٹائل ہے کہ میں ایسے چلتا ہوں۔ لیکن یہ اسٹائل نہیں ہے، کندھا ٹوٹا ہوا ہے اس لئے جھکا رہتا ہے۔ اسے سیدھا رکھنے کے لیے میں ایسے ہاتھ رکھ لیتا ہوں تو یہ سیدھا ہو جاتا ہے۔”
پھر شاہ رخ خان کے درخواست پر وہ ‘اگنی پتھ’ کا ڈائیلاگ پیچھے ہاتھ رکھ کر بولتے ہیں، “وِجے دِیناناتھ چوھان… پورا نام۔” واضح رہے کہ امیتابھ بچن کو فلم ‘قلی’ کی شوٹنگ کے دوران چوٹ لگی تھی۔ اسے 2 دسمبر 1983 کو سینیما گھروں میں ریلیز کیا گیا تھا۔ اس فلم کی شوٹنگ کے دوران ایکٹر کو سنگین چوٹیں آئیں جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اس کے بعد انہیں نیا جنم ملا تھا۔ فلم کی شوٹنگ کے دوران ایکٹر پونیت اسّر کے ساتھ ان کا فائٹ سیکیونس تھا جس کی شوٹنگ میں انہیں چوٹ آئی اور اسی حادثے میں ان کا بایاں کندھا اور پسلیاں ٹوٹ گئی تھیں۔
یہ چوٹیں اتنی سنگین تھیں کہ وہ کوما میں چلے گئے تھے۔ اس دوران انہیں کئی مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا۔