بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ نے حال ہی میں ان پولیس اہلکاروں کی بیواؤں کے ساتھ ورچوئل بات چیت کی جن کے شوہر مظاہرین کے تشدد کا شکار ہوئے تھے۔


فائل تصویر آئی اےاین ایس
بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ نے حال ہی میں ان پولیس اہلکاروں کی بیواؤں سے ورچوئل بات چیت کی جن کے شوہر مظاہرین کے حملوں میں مارے گئے تھے۔ اس دوران انہوں نے بنگلہ دیش میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کی کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نوبل انعام یافتہ یونس نے ملک کو ‘دہشت گرد ریاست’ میں تبدیل کر دیا ہے۔
شیخ حسینہ نے کہا، “یہ حکومت کو گرانے کی اسی سازش کا حصہ ہے جس کے تحت دھانمنڈی میں بنگ بندھو میموریل (شیخ مجیب کی تاریخی رہائش گاہ) کو منہدم کیا گیا تھا۔” انہوں نے وعدہ کیا کہ ہر مقتول کے خاندان کی مدد کی جائے گی اور قاتلوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
سراج گنج میں طلبہ کی تحریک کے دوران بڑی تعداد میں پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا۔ وہاں ایک درجن سے زیادہ پولیس اہلکار مارے گئے اور کچھ کی لاشیں جلا دی گئیں۔ اس تشدد پر شیخ حسینہ نے کہا کہ وہ واپس آ کر اپنے پولیس اہلکاروں کی موت کا بدلہ لیں گی۔
شیخ حسینہ نے زور دے کر کہا کہ یونس کی عبوری حکومت کے پاس ایک خود ساختہ طالب علم رہنما ہے جو کہتا ہے کہ پولیس اہلکاروں کو مارے بغیر کوئی انقلاب نہیں آ سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اس انارکی کو ختم کرنا ہوگا۔
سابق وزیر اعظم نے 5 اگست کو تشدد سے بچے جانے کے اپنے تجربات شیئر کیے اور انہوں نے کہا کہ وہ دوبارہ بنگلہ دیش کے لوگوں کی خدمت کر یں گی۔ انہوں نے کہا، “اللہ نے مجھے دوسری زندگی دی ہے اور مجھے یقین ہے کہ یہ ایک مقصد کے لیے ہے۔”
شیخ حسینہ نے کہا کہ جنہوں نے بنگلہ دیش کو دہشت گرد ریاست میں تبدیل کر دیا ہے اور جن کی وجہ سے انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہو رہی ہے انہیں ایک دن قانون کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے دہرایا، “اللہ ہمارے ساتھ ہے، اور میں انصاف کروں گی۔”
شیخ حسینہ نے حکومت کی طرف سے معیشت اور سیکورٹی کے حوالے سے ہینڈلنگ پر تنقید کی۔ انہوں نے کہا، “چھ ماہ سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے، پھر بھی تشدد جاری ہے۔ اب میں نے سنا ہے کہ وہ آپریشن ڈیول ہنٹ شروع کریں گے۔ وہ ملک چلانے کے قابل نہیں ہے۔ معیشت بحران کا شکار ہے، امن و امان خراب ہو رہا ہے اور عوامی تحفظ خطرے میں ہے۔”
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔