ا ے پی:لاری کی کارکوٹکر۔تین افرادجاں بحق

حیدرآباد: آندھراپردیش کے پلناڈوضلع میں پیش آئے سڑک حادثہ میں تین افرادجاں بحق ہوگئے۔یہ حادثہ ضلع کے پدانیملی پورم کے قریب اُس وقت پیش آیا جب لاری کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیااوریہ لاری، کارسے ٹکراگئی۔

یہ افرادکارمیں حیدرآبادسے پرکاشم ضلع جارہے تھے۔مہلوکین کی شناخت50سالہ شیخ ناظمہ، 26سالہ شیخ نوراللہ اور24سالہ شیخ حبیب اللہ کے طورپر کی گئی ہے۔



ہمیں فالو کریں


Google News

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *