
آندھرا پردیش میں اتوار کی صبح ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق، پالناڈو ضلع کے پدا نیملی پور علاقے میں ایک کار اور لاری کے درمیان تصادم ہوا، جس میں ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق ہوگئے ۔
حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک کار، جو حیدرآباد سے پرکاشم ضلع کے مڈّی پادو جا رہی تھی، ایک گیس ٹینکر بے قابو ہوکر کار پر الٹ گئی جس کے نتیجہ میں کار میں سفر کر رہے ماں اور دو جوان بیٹے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کو اطلاع ملتے ہی وہ فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچی۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت پرکاشم ضلع کے رہنے والے شیخ نور اللہ (26)، شیخ حبیب اللہ (24) اور شیخ نجمہ(50) ہوئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ ٹینکر ڈرائیور کو نیند آنے کی وجہ سے پیش آیا۔ معاملے کی مکمل تحقیقات کے لیے پولیس نے کیس درج کر لیا ہے اور مزید تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں۔
