حیدرآباد سے دبئی جانے والے مسافر کے پاس سے غیر ملکی کرنسی ضبط

حیدرآباد۔ شمس آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر منگل کی صبح ایک مسافر کے قبہ سے 22 لاکھ روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی برآمد کی گئی۔ مسافر جو حیدرآباد سے دبئی جا رہا تھا اس کی مشکوک حرکات پر سی آئی ایس ایف (CISF) حکام کو شبہ ہوا۔

 

حکام نے مسافر کی جامع تلاشی لی جس کے دوران اس کے سامان سے 22 لاکھ روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی برآمد ہوئی۔فوری طور پر کرنسی کو ضبط کر کے کیس درج کر لیا گیا۔

 

مسافر کی شناخت عامر احمد کے طور پر کی گئی ہے۔ سی آئی ایس ایف حکام نے عامر احمد کو تحویل میں لے کر پوچھ گچھ شروع کر دی ہے۔ تحقیقات جاری ہیں کہ یہ غیر ملکی کرنسی کہاں سے آئی۔ اس واقعہ کے بعد ایئرپورٹ سیکیورٹی کو مزید سخت کر دیا گیا ہے خاص طور پر بین الاقوامی پروازوں میں سفر کرنے والے مسافروں پر خصوصی نظر رکھی جا رہی ہے۔

 

 

 

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *