‘لائیو ہندوستان’ کی خبر کے مطابق یہ فیصلہ بین الاقوامی تعاون میں وسیع کٹوتی کے تحت لیا گیا ہے۔ ایلن مسک نے کئی بار کہا ہے کہ بغیر بجٹ کٹوتی کے امریکہ دیوالیہ ہو جائے گا۔
ہندوستان کے لیے مقرر 2.1 کروڑ ڈالر کا پروگرام خاص طور سے انتخابات میں ووٹروں کی حصہ داری بڑھانے کے مقصد سے تھا۔ حالانکہ اب اس رقم پر روک لگا دی گئی ہے۔ یہ اعلان اس وقت کیا گیا ہے جب ٹرمپ اور ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کے درمیان حال ہی میں اہم میٹنگیں ہوئی تھیں۔ اس میں دونوں رہنماؤں نے ہند-امریکہ تعلقات کو مضبوط کرنے کے لیے اعلانات کیے تھے۔ حالانکہ اس میٹنگ کا ذکر مشترکہ بیان یا پریس کانفرنس میں نہیں کیا گیا تھا۔