مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے غزہ کے رہائشی فلسطینیوں کو جبری بے دخل کرکے پڑوسی ممالک میں سکونت دینے کے خلاف دنیا بھر میں احتجاج ہورہا ہے۔
برطانوی دارالحکومت لندن میں بڑی تعداد میں لوگوں نے سڑکوں پر نکل کر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس منصوبے کے خلاف مظاہرہ کیا۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق لندن میں ہزاروں مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھارکھے تھے جن پر فلسطینیوں کے ساتھ ہمدردی اور ٹرمپ کے عزائم کے خلاف نعرے درج تھے۔
مظاہرین نے غزہ اور فلسطین کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے نعرے لگائے اور امریکی منصوبے کو ناقابل عمل قرار دیا۔