ایرانی وزیر خارجہ بحیرہ ہند کانفرنس میں شرکت کے لیے عمان پہنچ گئے

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اعلی سطحی وفد کی قیادت کرتے ہوئے عمان کے دارالحکومت مسقط پہنچے ہیں جہاں وہ  8ویں بحیرہ ہند کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

ایرانی وزیر خارجہ کانفرنس میں شرکت اور خطاب کے علاوہ دیگر ممالک کے وزرائے خارجہ اور حکام کے ساتھ ملاقات اور مذاکرات بھی کریں گے۔

8ویں بحیرہ ہند کانفرنس 16-17 فروری 2025 کو مسقط، عمان میں ہورہی ہے جس کا موضوع “بحری شراکت داری کے نئے افق کی طرف سفر” ہوگا۔

کانفرنس کا مقصد ممالک اور اداروں کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانا، مشترکہ چیلنجز کا سامنا کرنا، روابط کو بہتر بنانا اور علاقے میں پائیدار ترقی کو فروغ دینا ہے۔

کانفرنس میں 60 سے زائد ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کے وفود کی شرکت متوقع ہے، جو علاقے کی اسٹریٹجک اہمیت اور باہمی تعاون پر مبنی تعلقات کی ضرورت کی عکاسی کرتی ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *