کوٹہ: فرٹیلائزر کیمیکل کمپنی میں رساؤ، 13 اسکولی بچے بیہوش، اسپتال میں داخل، پولیس تحقیقات شروع

کوٹہ-بارا شاہراہ (ہائی وے) پر گڑھے پان میں سی ایف سی ایل کیمیکل فیکٹری واقع ہے۔ ہفتہ کو دوپہر اچانک فیکٹری میں گیس کا رِساؤ (اخراج) ہو گیا جس کی زد میں آ کر 13 اسکولی بچے بیہوش ہو گئے۔

تصویر آئی اے این ایستصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

راجستھان کے کوٹہ میں واقع فرٹیلائزر کیمیکل لمیٹڈ میں ہفتہ (15 فروری) کو گیس کا رساؤ ہو گیا، جس کی زد میں آ کر 13 اسکولی بچے بیہوش ہو گئے۔ بیہوش ہونے والوں میں سے 7 بچوں کو کوٹہ ایم بی ایس اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ وہیں باقی اسکولی بچوں کا سی ایف سی ایل ڈسپنسری میں علاج چل رہا ہے۔ اس واقعے کے بعد علاقے میں افراتفری مچ گئی ہے۔ ذرائع سے ملی اطلاعات کے مطابق کوٹہ-بارا شاہراہ (ہائی وے) پر گڑھے پان میں سی ایف سی ایل کیمیکل فیکٹری واقع ہے۔ ہفتہ کو دوپہر اچانک فیکٹری میں گیس کا رِساؤ (اخراج) ہو گیا جس کی زد میں آ کر 13 اسکولی بچے بیہوش ہو گئے۔

فی الحال گیس لیک ہونے کی اصل وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔ حادثے کے بعد جائے وقوع پر پہنچی انتظامیہ کی ٹیم واقعے کی تحقیقات میں مصروف ہے۔ تحقیقات کے بعد ہی قصورواروں کے خلاف مناسب کارروائی کی جائے گی۔ وہیں اس واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد جائے وقوع پر مقامی لوگوں کی بھیڑ اکٹھی ہو گئی۔ ساتھ ہی مقامی لوگوں نے کمپنی کے افسران پر لاپرواہی کا الزام عائد کرتے ہوئے احتجاج شروع کر دیا۔ اس دوران موقع پر موجود افسران نے لوگوں کو سمجھانے کی کوشش کی۔ حالانکہ مقامی لوگ اور افسران کے درمیان بھی جھڑپ ہو گئی، فی الحال حالات قابو میں ہیں۔

واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد جائے وقوع یعنی اسکول پر ضلع کلکٹر رویندر گوسوامی اور دیہی ایس پی سجیت کمار بھی پہنچ گئے ہیں۔ دیہی ایس پی سجیت شنکر نے اس واقعہ کے حوالے سے کہا کہ ’’کمپنی میں گیس رِساؤ کی وجہ سے 13 بچے بیہوش ہو گئے تھے، جنہیں علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ پورے معاملے کی تحقیقات جاری ہے۔ تحقیقات کے بعد ہی آگے کی کارروائی کی جائے گی۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *