انل وِج نے پارٹی ہائی کمان کے سامنے ای میل کے ذریعہ صاف کر دیا ہے کہ اگر لسٹ میں ترمیم نہیں کی گئی تو وہ انتخاب میں حصہ نہیں لیں گے۔ یہ تنازعہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے، جب انل وِج ہریانہ کے وزیر اعلیٰ نائب سنگھ سینی اور بی جے پی ریاستی صدر موہن لال بڑولی کے خلاف بیان بازی کرتے آ رہے ہیں۔ اس پر پارٹی انھیں نوٹس جاری کر چکی ہے اور اس کا جواب بھی وِج نے گزشتہ دنوں بھیج دیا ہے۔ انھوں نے اس میں اپنی ہی حکومت پر سوال اٹھائے ہیں۔
ہریانہ: ’بیرون ملک چلا جاؤں گا‘، بلدیاتی انتخاب میں امیدواروں کی لسٹ سے حامیوں کا نام کٹنے پر انل وِج ناراض
