حیدرآباد: سڑک حادثہ میں ایک 50 سالہ شخص جاں بحق

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے علاقہ پنجہ گٹہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک 50 سالہ شخص جاں بحق ہوگئے۔

بہادر پورہ کے رہنے والے محمد نذیر جوبلی ہلز کی طرف کسی کام پر جا رہے تھے کہ آئی ٹی سی کاکتیہ ہوٹل کے قریب ایک ہونڈا سٹی کار نے انہیں ٹکر مار دی۔

پولیس نے بتایا کہ محمد نذیر موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا۔

گاڑی کے ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *