حیدرآباد: تیزرفتاربی ایم ڈبلیوکار، ٹریفک بوتھ سے ٹکراگئی

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے علاقہ جوبلی ہلز میں تیزرفتاربی ایم ڈبلیوکار، ٹریفک بوتھ سے ٹکراگئی۔

اطلاعات کے مطابق اس کارکا ڈرائیورحالت نشہ میں تھا جو کار کوتیزرفتاری سے چلارہاتھا۔

حادثہ کے فوری بعد وہ مقام حادثہ سے فرارہوگیا۔بتایاجاتا ہے کہ انتہائی تیزرفتاری کی وجہ سے کارکا ٹائرپھٹ پڑااورکارکاتوازن کھونے کے نتیجہ میں یہ کار،ٹریفک پولیس بوتھ سے ٹکراگئی۔

اس حادثہ میں کسی کی موت یا پھر کسی کے جھلسنے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔





[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *