ناندیڈ میں منعقدہ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم زبانی کوئز مقابلہ میں جگتیال کے اسکول کا بہترین مظاہرہ 

ریاست مہاراشٹرا ناندیڈ میں منعقدہ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم زبانی کوئز مقابلہ میں گورنمنٹ اعلیٰ تحتانیہ اسکول ،جمبی گدے ،جگتیال کا بہترین مظاہرہ

5 جنوری 2025 منعقدہ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم تحریری و اسلامی کوئز مقابلہ میں مدرسہ ھذا کی طالبہ شِدا مہرین بنت شیخ انور نے ضلعی سطح پر اول مقام اور ریاستی سطح پر تیسرا مقام حاصل کیا. اس ضمن میں آج بتاریخ 14 فروری 2025، بروزِ جمعہ، مدرسہ ھذا میں تہنیتی تقریب منعقد کی گئی.. پروگرام کا آغاز متعلم تحریم سلطا‌نہ کی قرآت کلام پاک سے ہوا منزہ اور ہاجرہ نے حمد باری تعالی اور شذا نے نعت شریف پیش کی.

پروگرام کی کارروائی جناب عبدالباطن صاحب نے چلائی. نیز اس پُر مسرت موقع پر کامیاب طلباء و طالبات کو انعامات و اسنادات سے نوازا گیا.علاوہ ازیں جناب خواجہ عادل الدین صاحب (صدر مدرس) نے جگتیال ڈسٹرکٹ آرگنائزر محمد عابد مدنی کی گراں قدر دینی خدمات پر شال پوشی کی.اور خادمینِ امت کے ذمہ داران کو مبارکباد پیش کی. اسطرح کے دینی پروگرامس آگے بھی جاری رکھنے کا مطالبہ کیا. اس تقریب میں مہمانانِ خصوصی کی حیثیت سے جناب محمد عابد مدنی صاحب ، خواجہ صفی العابدین صاحب نے شرکت کی.اس پروگرام میں عبدالقیوم صاحب ، عبدالباطن صاحب ، اولیائے طلبہ اور اساتذہ کرام و معلمات کے علاوہ طلبہ موجود تھے.

Oplus_16908288

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *