جموں و کشمیر میں شراب پر پابندی کا مطالبہ، تین اراکین اسمبلی نے پیش کیا پرائیویٹ بل

نیشنل کانفرنس (این سی)، پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) اور عوامی اتحاد پارٹی (اے آئی پی) کے 3 اراکین اسمبلی نے جموں و کشمیر میں شراب پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے پرائیویٹ بل جمع کیا ہے۔

شراب، تصویر آئی اے این ایسشراب، تصویر آئی اے این ایس
شراب، تصویر آئی اے این ایس
user

بہار کے بعد اب جموں و کشمیر میں بھی شراب پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ پارٹی لائن سے الگ ہوکر جموں و کشمیر کے اراکین اسمبلی نے 3 مارچ سے شروع ہونے والے آئندہ اسمبلی اجلاس کے لیے مرکز کے زیر انتظام علاقے میں شراب کی فروخت پر پابندی عائد کرنے کے لیے الگ الگ پرائیویٹ بل سبمٹ (پیش) کیے ہیں۔ اس بل میں مرکز کے زیر انتظام علاقے میں شراب کی تشہیر، خرید و فروخت، استعمال اور بنانے پر پابندی لگانے کی تجویز ہے۔ واضح ہو کہ بی جے پی لیڈر اور جموں و کشمیر کے سابق نائب وزیر اعلیٰ نرمل سنگھ نے مرکز کے زیر انتظام علاقے میں شراب پر پابندی عائد کرنے کے حوالے سے کسی بھی قانون کی حمایت کی ہے۔

واضح ہو کہ بجٹ اجلاس سے قبل نیشنل کانفرنس (این سی)، پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) اور عوامی اتحاد پارٹی (اے آئی پی) کے 3 اراکین اسمبلی نے جموں و کشمیر میں شراب پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے پرائیویٹ بل جمع کیا ہے۔ مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے تینوں اراکین اسمبلی نے پرائیویٹ بل میں شراب کی خرید و فروخت اور استعمال پر مکمل پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ جن 3 اراکین اسمبلی نے شراب پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے ان میں این سی کی جانب سے لال چوک سے رکن اسمبلی احسان پردیسی، کپواڑہ سے پی ڈی پی رکن اسمبلی محمد فیاض اور لنگیٹ سے اے آئی پی رکن اسمبلی شیخ خورشید احمد شامل ہیں۔

مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں شراب کی فروخت میں حالیہ کچھ سالوں میں خاصا اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق جموں و کشمیر میں شراب کی دکانوں کی فروخت سے ہونے والی آمدنی مالی سال 2024 میں 2280 کروڑ روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ جب کہ 2023 میں یہ 1796 کروڑ روپے تھے۔ جنوبی کشمیر میں ایک شراب کی دکان 5.3 کروڑ روپے میں نیلام ہوئی۔ جب کہ جنوبی کشمیر کے ہی اننت ناگ ضلع کے قاضی گنڈ علاقے میں ایک شراب کی دکان ریکارڈ 5.23 کروڑ روپے میں نیلام ہوئی۔ وہیں سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جموں و کشمیر میں کچھ شراب کی دکانوں کی نیلامی ابھی باقی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *