وقف ترمیمی بل اور یونیفارم سول کوڈ پر مسلم پرسنل لا بورڈ کا شدید ردعمل، حکومت کے طرز عمل کو مسلمانوں کے خلاف قرار دیا

بورڈ نے ایک اور مسئلے کی طرف توجہ دلائی، وہ ہے اتراکھنڈ حکومت کا یونیفارم سول کوڈ کا نفاذ۔ بورڈ کے ارکان نے اس اقدام کو مذہبی تعصب پر مبنی قرار دیا اور کہا کہ یہ ملک کے دستور کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی کسی بھی ریاست کو یو سی سی نافذ کرنے کا اختیار نہیں، یہ اختیار صرف مرکزی حکومت کے پاس ہے۔

بورڈ نے اتراکھنڈ اور گجرات حکومتوں کے یو سی سی کے نفاذ کے ارادے کو قانونی طور پر چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا اور اس کے خلاف تحریک چلانے کا عزم ظاہر کیا۔ انہوں نے مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے دین اور شریعت پر قائم رہیں اور صبر کے ساتھ اس ظلم کے خلاف اپنی آواز بلند کریں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *