مہر خبررساں ایجنسی نے العربیہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ طالبان اہلکاروں نے خودکش حملہ آور کو دفتر میں داخل ہونے سے روکنے کی کوشش کی تھی۔
خودکش حملہ آور کو روکنے کی کوشش کرنے والا طالبان سیکیورٹی اہلکار موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جب کہ دیگر 5 افراد شدید زخمی ہوگئے۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ مشکوک خودکش حملہ آور کو روکنے کے لیے طالبان اہلکاروں نے فائرنگ بھی کی۔
حملہ آور کو گولی لگتے ہی زور دار دھماکا ہوا۔ خودکش حملہ آور اور قریبی کھڑے سیکیورٹی اہلکار کے جسم کے اعضا بکھر گئے۔
تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے ایسی کارروائیوں میں داعش خراسان ملوث رہی ہے۔
واضح رہے کہ پیر کے روز بھی کابل میں ہی سرکاری بینک کے باہر خودکش حملے میں 5 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔