اگر دشمن ایران کی 100 ایٹمی تنصیبات کو نشانہ بنائے تو ہمارے ماہرین 1000 تنصیبات بنائیں گے، پزشکیان

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے ملک کے جنوبی صوبے بوشہر کے دانشوروں اور ماہرین کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران کہا کہ دشمن چاہتے ہیں کہ پابندیوں اور دھمکیوں کے ذریعے اپنے مطالبات منوالیں گے، لیکن ہم ان کے دباو کو خاطر میں لائے بغیر عوام پر بھروسہ کرکے اپنے مسائل حل کریں گے۔” 

انہوں نے ایران کے بارے میں امریکہ کے متضاد رویہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر ایک طرف دعویٰ کرتے ہیں کہ وہ ایران کے ساتھ مذاکرات کرنا چاہتے ہیں لیکن دوسری طرف سخت ترین پابندیاں عائد کرکے متضاد طرزعمل کا شکار ہوتے ہیں۔

پزشکیان نے مزید کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ اگر امریکہ ہم پر پابندیاں لگاتا ہے تو ہم کچھ نہیں کر سکتے۔ ہم قومی صلاحیتوں پر بھروسہ کرتے ہوئے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن رکھیں گے۔ 

انہوں نے تمام ممالک کے ساتھ پر امن بات چیت کی ایران کی پالیسی کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے پڑوسیوں کے ساتھ خوشگوار اور دوستانہ تعلقات چاہتے ہیں۔ 

ایرانی صدر نے زور دے کر کہا کہ اگر دشمن ایران کی 100 جوہری تنصیبات کو نشانہ بناتا ہے تو ہمارے  ماہرین فوری طور پر 1000 نئی جوہری تنصیبات تعمیر کر کے دشمن کو سرپرائز دیں گے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *