بُرہان پور کے ماجد حسین کی محنت رنگ لائی، جے ای ای-مین میں 99.99 پرسنٹائل کے ساتھ مدھیہ پردیش میں بنے ٹاپر

مدھیہ پردیش کے بُرہان پور کے ماجد حسین نے جے ای ای-مینس میں پوری ریاست میں ٹاپ کرنے کا کارنامہ انجام دیا ہے۔ انہوں نے قومی سطح کے اس انجینئرنگ داخلہ امتحان میں 99.9992 پرسنٹائل اسکور کیا ہے۔ ماجد کی اس شاندار کامیابی سے ان کے کنبہ میں جشن کا ماحول ہے۔

ماجد حسین نے خبر ایجنسی آئی اے این ایس سے بات کرتے ہوئے اپنی کامیابی کا سہرا اپنے کنبہ کے سر باندھتے ہوئے کہا، “مجھے شروع سے ہی اپنے کنبہ کا ساتھ ملا۔ میرے والد نے مجھے اچھی سے اچھی تعلیم دی اور ٹیچروں کا بھی بھرپور ساتھ ملا۔ اب میری توجہ ایڈوانس میں اچھا رینک لانے پر ہے، تاکہ ایک اچھا انجینئر بن سکوں۔”

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *