![](https://urduleaks.com/wp-content/uploads/2025/02/IMG-20250213-WA0008-1-780x470.jpg)
حیدرآباد: شہر کے مشہور لال بہادر اسٹیڈیم میں شفیع سمیع کلاسک تلنگانہ اسٹیٹ باڈی بلڈنگ مقابلے منعقد ہوئے، جہاں ملک بھر سے 100 سے زائد باڈی بلڈرس نے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔
مقابلوں میں مسٹر انڈیا، مسٹر تلنگانہ، اور مسٹر حیدرآباد جیسے نامور باڈی بلڈرس نے بھی حصہ لیا لیکن حیدرآباد کے ابھرتے ہوئے باڈی بلڈر شعیب آغائی نے زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کئی زمروں میں بہترین پوزنگ کے ذریعہ اول درجہ حاصل کیا۔
شعیب آغائی جو بارکس کے رہنے والے اور جمیل آغائی کے فرزند ہیں، انھوں نے اپنی شاندار فٹنس اور مہارت سے تمام کو متاثر کیا۔یہ ان کی مسلسل آٹھویں کامیابی ہے، جس نے ان کے کیریئر میں ایک اور سنگ میل کا اضافہ کیا ہے۔
شعیب آغائی کی اس کامیابی پر ان کے کوچ احمد باحامد ارکان خاندان اور دوست احباب نے انہیں مبارکباد پیش کی اور ان کی محنت و لگن کو سراہا۔
یہ مقابلہ نہ صرف تلنگانہ بلکہ پورے ملک کے باڈی بلڈنگ کے شوقین افراد کے لیے ایک اہم ایونٹ تھا، جہاں بہترین ایتھلیٹس نے اپنی مہارتوں کا مظاہرہ کیا۔ شعیب آغائی کی کامیابی نے حیدرآباد میں باڈی بلڈنگ کے شوقین نوجوانوں کے لیے ایک نئی امید پیدا کر دی ہے۔