تلنگانہ کے وقارآباد ضلع میں دسویں جماعت کے طالب علم کی سرکاری ہاسٹل میں مشتبہ موت

تلنگانہ کے وقارآباد ضلع کے کولکہ چرلہ منڈل کے ایک قبائلی اقامتی ہاسٹل میں دسویں جماعت کے طالب علم کی مشتبہ حالات میں موت واقع ہو گئی۔ جس کی شناخت 16 سالہ این دیویندر کی حیثیت سے ہوئی ہے

 

بتایا گیا ہے کہ دیویندر چہارشنبہ کی رات سو گیا لیکن صبح نہیں جاگا، جس پر ہاسٹل کے عملے نے اسے فوری طور پر پرگی کے سرکاری ہاسپٹل منتقل کیا۔ ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد تصدیق کی کہ طالب علم کئی گھنٹے پہلے ہی فوت ہو چکا تھا

 

موت کی اصل وجہ واضح نہیں ہو سکی، لیکن ہاسٹل میں کسی بھی جھگڑے یا ناخوشگوار واقعے کی اطلاع نہیں ملی۔ ساتھی طلبہ نے بتایا کہ سب کچھ معمول کے مطابق تھا۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر ضلع ٹرائبل ڈیولپمنٹ آفیسر کملاکر ریڈی ہاسپٹل پہنچے اور حالات کا جائزہ لیا۔

 

طالب علم کے رشتہ دار ہاسپٹل کے باہر جمع ہو گئے اور ان کے بیٹے کی موت کی وجوہات بتانے کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کیا۔ پولیس اور انتظامیہ معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے تاکہ اصل حقائق سامنے آ سکیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *