مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، کریملن نے اعلان کیا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے ابومحمد الجولانی سے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔
کریملن کے بیان کے مطابق گفتگو کے دوران صدر پوٹن نے شام میں سماجی اور اقتصادی صورتحال کی بہتری کے لیے امداد فراہم کرنے کی پیشکش کی۔
روسی صدر نے الجولانی سے بات چیت کے دوران شام کی وحدت اور علاقائی سالمیت کی حمایت میں روس کے مؤقف پر زور دیا۔