کل ہند صنعتی نمائش میں توسیع

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کی مشہور کل ہند صنعتی نمائش میں مزید دو دن کی توسیع کردی گئی ہے۔ حیدرآباد پولیس کمشنر سی وی آنند نے نمائش سوسائٹی کے ارکان کی درخواست پراس سے اتفاق کیا۔

نمائش سوسائٹی کے ارکان نے کہا کہ کمشنرپولیس نے نمائش میں مزید 2 دن کی توسیع کی درخواست پر مثبت ردعمل ظاہر کیا۔

یہ نمائش اس ماہ کی 15 تاریخ کو ختم ہونے والی تھی۔ انہوں نے کہا کہ نمائش رواں ماہ کی 17 تاریخ تک جاری رہے گی۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *