حیدرآباد ۔ حیدرآباد کی مشہور کل ہند صنعتی نمائش میں مزید دو دن کی توسیع کر دی گئی ہے۔ حیدرآباد پولیس کمشنر سی وی آنند نے نمائش سوسائٹی کے ارکان کی درخواست پر اس توسیع سے اتفاق کیا۔
نمائش سوسائٹی کے ارکان نے پولیس کمشنر سے درخواست کی تھی کہ نمائش کو مزید دو دن تک بڑھایا جائےجس پر کمشنر نے مثبت ردعمل ظاہر کیا۔ یاد رہے کہ یہ نمائش 15 فروری کو ختم ہونے والی تھی، تاہم اب اس کو 17 فروری تک جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یہ توسیع نمائش میں شرکت کرنے والوں کو مزید وقت فراہم کرے گی تاکہ وہ نمائش کے تمام اسٹالز اور پروگرامز سے فائدہ اٹھا سکیں۔