![](https://urduleaks.com/wp-content/uploads/2025/02/Screenshot_2025-02-12-14-24-02-67_40deb401b9ffe8e1df2f1cc5ba480b12-1-1-780x470.jpg)
حیدرآباد ۔ ریاست تلنگانہ کے وقارآباد ضلع میں محکمہ جنگلات کے حکام کو اننت گیری جنگلات میں شیر کی نقل و حرکت کا پتہ چلا ہے۔
اس صورتحال کے پیش نظر، ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر دینیشور نے عوام اور خاص طور پر موٹر سائیکل سواروں کو چوکس رہنے کی ہدایت دی ہے اور انہیں جنگل کی طرف جانے سے گریز کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
دینیشور نے مزید کہا کہ شیروں کی نقل مکانی کا پتہ چلنے کے بعد جنگل کے اہم علاقوں میں گشت بڑھا دی گیا ہے تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔ یہ اقدامات اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کئے گئے ہیں تاکہ کوئی حادثہ نہ وہ ساتھ ہی سیاحوں اور مقامی افراد کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔
شیروں کی نقل مکانی ایک غیر معمولی واقعہ ہے اور یہ جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے ایک اہم مسئلہ ہے۔ اس لیے محکمہ جنگلات نے جنگل کے علاقوں میں مانیٹرنگ کو مزید سخت کر دیا ہے تاکہ کسی بھی قسم کے خطرات سے بچا جا سکے۔ اس کے علاوہ، عوام کو بھی جنگل کے قریب جانے سے خبردار کیا گیا ہے تاکہ وہ کسی بھی غیر متوقع صورتحال سے بچ سکیں۔