صہیونی حکومت کا مصر پر حملے کا خفیہ منصوبہ بے نقاب

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مصر اور صہیونی حکومت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران عبرانی ویب سائٹس نے اسرائیلی حملے کے ایک متنازعہ منصوبے کا انکشاف کیا ہے۔

عبرانی ویب سائٹ نزیو کے مطابق صہیونی فوج مصر کے جنوبی شہر اسوان میں واقع سد العالی پر حملہ کرسکتی ہے۔ اس حملے کے دوران جدید میزائل یا دیگر ہتھیاروں کے ذریعے اس سد کو تباہ کیا جاسکتا ہے۔

ویب سائٹ کا مزید کہنا ہے کہ اس سیلاب کے اثرات قاہرہ تک پہنچیں گے، جس سے شہر کا پورا نظام درہم برہم ہوجائے گا۔ اگر اس حملے کے بارے میں کوئی ابتدائی اقدامات نہ کیے گئے تو دس ملین افراد کی ہلاکت ہوسکتی ہے۔

یہ منصوبہ امریکہ اور اسرائیل کے درمیان فلسطینیوں کو اردن اور مصر منتقل کرنے کے حوالے سے کی جانے والی بات چیت کے تناظر میں سامنے آیا ہے جس سے قاہرہ، اسرائیل اور امریکہ کے درمیان تناؤ مزید بڑھا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *