![مرزاپور: تیز رفتار کار ٹرک سے ٹکرائی، دو کی موت،4زخمی](https://urdu.munsifdaily.com/wp-content/uploads/2025/02/ACCIDENT-CAR1-1-780x470.jpg)
مرزاپور: اترپردیش کے ضلع مرزاپور کے دیہات کوتوالی تھانہ علاقے میں منگل کی صبح ہائی وے پر ایک تیز رفتار کارروڈ پر کنارے کھڑے ٹرک سے پیچھے سے ٹکرا گئی۔
اس حادثے میں یک بچے سمیت دو عقیدت مندوں کی موقع واردات پر ہی موت ہوگئی جبکہ دیگر چار افراد شدید طور سے زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق حادثہ دیہات کوتوالی تھانہ علاقے کے شاہ پور چوسا گاؤں کے نزدیک پیش آیا۔ مہاراشٹرا سے شیام لال جیسوال(35)ولد نندلال جیسوال و سنی جیسوال(35)بیٹے کیدار جیسوال اپنی اپنی بیویوں و 03بچوں کےساتھ وارانسی سے مرزاپور ہوتے ہوئے ممبئی جارہے تھے۔
راستے میں ان کی کار نے روڈ کے کنارے کھڑے ٹرک میں پیچھے سے ٹکر مار دی۔ جس سے سنی جیسوال و شریانش کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ دیگر افراد زخمی ہوگئے۔
اطلاع ملنے پر پولیس کے اعلی افسران و تھانہ کوتوالی دیہات پولیس کے ذریعہ موقع پر پہنچ کر مہلوکین کی لاشیں قبضے میں لے کر قانونی کاروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو علاج کے لئے ضلع اسپتال مزاپور میں داخل کرایا جہاں ڈاکٹروں کے ذریعہ زخمیوں کو ابتدائی علاج کے بعد ٹراما سنٹر بی ایچ یو وارانسی ریفر کردیا گیا۔
اہل خانہ کو اطلاع دے دی گئی ہے۔ موقع پر امن و امان قائم ہے۔