حیدرآباد: معاشی مسائل کے سبب ایک شخص نے خودکشی کرلی۔یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع سنگاریڈی میں پیش آیا۔
پولیس کے مطابق پٹن چیرو کا رہنے والا25سالہ دُرگاپرساد مالی مسائل کا سامنا کررہاتھا۔
منگل کو اس نے چٹکول نہرمیں کود کرخودکشی کرلی۔اس کی لاش نہر سے برآمد کرلی گئی۔
پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔