’ملک میں 5 کروڑ کیس زیر التوا لیکن عدلیہ کا بجٹ گھٹتا جا رہا، ہیلتھ کا بجٹ گھٹتا جا رہا، ایجوکیشن کا بجٹ گھٹتا جا رہا‘

راجیہ سبھا رکن راجیو شکلا نے آج سونیا گاندھی کے ذریعہ راجیہ سبھا میں کی گئی تقریر کا حوالہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’’سونیا گاندھی جی نے فوڈ فار سیکورٹی کی بات اٹھائی، جس میں لوگوں کو راشن مل رہا ہے، لیکن مردم شماری نہ ہونے کے سبب آج تقریباً 5 کروڑ لوگ محروم ہیں۔ اس کے علاوہ صنعت کاروں اور تاجروں کو بھی چھوٹ ملنی چاہیے، کیونکہ آج ہم دیکھ رہے ہیں کہ لوگ ملک چھوڑ کر جا رہے ہیں۔‘‘ ملک کے موجودہ حالات کو پیش نظر رکھتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ’’ڈالر کے مقابلے روپیہ گر رہا ہے، بیرون ملکی کرنسی کا ذخیرہ گھٹ رہا ہے جو انتہائی فکر کی بات ہے۔ یہ بجٹ نوجوانوں، کسانوں، خواتین، تاجروں اور بے روزگاروں کے لیے نہیں ہے، بکلہ بیلیٹ باکس اور ووٹ بینک کے لیے ہے۔‘‘

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *