ڈاکٹر منموہن سنگھ فرسٹ میموریل اسکول چیس ٹورنامنٹ کا کامیاب انعقاد

حیدرآباد 9/فروری (پریس نوٹ) آل انڈیا ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام ویلفیئر سوسائٹی رجسٹرڈ حیدرآباد کے زیر اہتمام منعقدہ ڈاکٹر منموہن سنگھ فرسٹ میموریل اسکول چیس ٹورنامنٹ منگلو پلی ودیا دھر طالب علم کیندر یہ ودیا لیہ گولکنڈہ نے فائنل روانڈ میں محمد شبیر احمد طالب علم اکیڈمک ہائی پبلک اسکول ناچارم کو شکست دی ڈاکٹر منموہن سنگھ فرسٹ اوپن اسکول چیس ٹورنامنٹ انڈر 16 کا ٹائٹل جیت لیا

 

جبکہ تیسری پوزیشن پر اے وجئندھرا طالب علم دہلی پبلک اسکول مہندرا ہلز سکندرآباد نے حاصل کی ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب اردو گھر مغل پورہ میں منعقد ہوئی جس بحثیت مہمان خصوصی محترمہ ناہید افروز پرنسپل سلطان العلوم ہائی اسکول نے شرکت کی

 

مہمان خصوصی ناہیدہ افروز ، سید عبدالحی قادری آرگنائزر سکریٹری ، سراج الدین کوارڈینیٹر کے ہاتھوں منگوپلی ودیا دھر ، کو ڈاکٹر منموہن سنگھ فرسٹ میموریل اوپن اسکول چیس ٹورنامنٹ کا انعام اول، محمد شبیر احمد کو انعام دوم ، اے وجئیندرا کو انعام سوم کی ٹروفی ، میڈل ، نقد انعامی رقم سے نوازا اور مبارکباد پیش کی

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *