نئی دہلی ۔ یہ واقعہ مدھیہ پردیش کے ودیشا میں پیش آیا جہاں ایک شادی کی تقریب میں خوشی کے ساتھ رقص کرتے ہوئے اچانک ایک نوجوان لڑکی گر کر ہلاک ہو گئی۔
لڑکی اپنی بہن کی شادی کے دوران اسٹیج پر رقص کر رہی تھی جب اچانک غش کھا کر وہ گر کر زمین پر گر پڑی۔ خاندان والے فوراً اسے ہاسپٹل لے گئے لیکن ڈاکٹروں نے اس سے پہلے ہی اس کی موت کی تصدیق کر دی۔
اس واقعہ کے نتیجے میں شادی کے گھر میں صف ماتم بچھ گئی۔