مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، صیہونی فوج کو غزہ جنگ کی وجہ سے بیرون ملک مقدمات چلائے جانے کا خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔
غزہ جنگ میں حصہ لینے والے متعدد اسرائیلی فوجیوں نے بلومبرگ کو بتایا کہ انہیں بیرون ملک ممکنہ قانونی کارروائی کے خطرے کا سامنا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق بعض اسرائیلی گروہوں نے ان دھمکیوں کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے فوج سے کہا ہے کہ وہ ان کی تصاویر سوشل پلیٹ فارمز سے ہٹا دیں۔
اگرچہ صیہونی رژیم غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کی تردید کرتی ہے لیکن اس وقت دنیا کے کئی ممالک صہیونی فوج کے انسانیت کے خلاف جرائم پر قانونی کاروائی کا عندیہ دے چکے ہیں۔
اب تک کم از کم 5 ممالک جنوبی افریقہ، سری لنکا، بیلجیئم، فرانس اور برازیل میں صہیونی فوج کے خلاف فلسطینی شہریوں کے قتل کے مقدمے دائر کئے جا چکے ہیں۔
دریں اثنا، نیتن یاہو اور سابق وزیر جنگ یوو گیلنٹ کے خلاف بین الاقوامی فوجداری عدالت نے انسانیت کے خلاف جرائم کا مقدمہ چلایا ہے اور بہت سے ممالک نے اعلان کیا ہے کہ اگر وہ ان ممالک کا سفر کرتے ہیں تو ان دونوں کو گرفتار کر لیا جائے گا۔