اقوام متحدہ فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کے خلاف ہے، نائب ترجمان

مہر نیوز ایجنسی کے مطابق، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نائب ترجمان فرحان حق نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ سے فلسطینیوں کو بے گھر کرنے کے منصوبے پر ردعمل کا اظہار کیا۔

انہوں کہا ہے کہ اقوام متحدہ فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کے خلاف ہے۔ 

دوسری طرف فلسطینی مزاحمتی گروہوں نے ایک بیان میں کہا کہ غزہ کی پٹی اور اس کے باشندوں کے بارے میں ٹرمپ کے ریمارکس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔

 اس بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ بیانات امریکی حکومت کی مجرمانہ ذہنیت کو ظاہر کرتے ہیں جو دنیا کی اقوام کو استحصالی نظر سے دیکھتی ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *