![](https://urduleaks.com/wp-content/uploads/2025/02/20250209_155606-780x470.jpg)
File photo
نئی دہلی: ریاست چھتیس گڑھ کے بیجاپور ضلع کے نیشنل پارک کے جنگلاتی علاقہ میں سیکورٹی فورسز اور ماؤنوازوں کے درمیان ایک اور زبردست انکاؤنٹر ہوا۔ فائرنگ کے تبادلے میں 31 ماؤنواز مارے گئے جبکہ کئی زخمی ہو گئے ہیں۔ حکام کے مطابق مرنے والوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔
اس آپریشن میں ڈی آر ڈی، ایس ٹی ایف اور کوبرا ٹیمیں ماؤنوازوں کی تلاش میں مصروف ہیں۔ یہ انکاؤنٹر چھتیس گڑھ کی تاریخ کا دوسرا سب سے بڑا انکاؤنٹر بتایا جا رہا ہے، اس سے قبل ایک انکاؤنٹر میں 41 ماؤنواز مارے گئے تھے۔
بستر کے آئی جی پی سندرراجو نے اس واقعے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے 31 ماؤنوازوں کے مارے جانے کی تصدیق کی ہے اور کہا کہ فورسز ماؤنوازوں کے خلاف کارروائی جاری رکھیں گی۔