ایرانی وزیر دفاع کی عمان کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف سے ملاقات

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایران کے وزیر دفاع جنرل نصیر زادہ نے سلطنت عمان کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف ایڈمرل عبداللہ بن خمیس الرئیسی سے ملاقات اور گفتگو کی۔

اس ملاقات میں فریقین نے ایران اور عمان کے تاریخی اور سماجی تعلقات پر زور دیتے ہوئے ثقافتی اور سماجی رشتوں کے ساتھ ساتھ دیرینہ دوستانہ روابط پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ 

ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لیے مشترکہ سیاسی عزم کا اعادہ کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں خطے اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو فروغ دینے کے ممکنہ طریقوں پر بھی غور کیا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *