حیدرآباد:گورنمنٹ پرائمری اسکول جہاں نما ( مصطفی نگر) بہادر پورہ 1 میں عظیم الشان پیمانہ پر صدر مدرس جناب محمد اشفاق راشد معرہف کالم نگار و معاون صدر ( تلنگانہ ٹیچرس یونین )حیدرآباد کی صدارت میں انعقاد عمل میں لایا گیا۔
مہمان خصوصی مسٹر پومیا نائک ڈپٹی ایجوکیشنل افیسر بہادر پورہ نے اپنی تقریر میں کہا کہ طلبہ زیور تعلیم سے اراستہ ہوکر ملک و قوم کے ساتھ ساتھ اپنا’ اپنے والدین اور اساتذہ کا نام روشن کریں۔
اولیاۓ طلبہ کی جانب سے مصطفی نگر میں ہائ اسکول کے قیام کے مطالبہ پر انہوں نی کہا کہ بہت جلد یہاں پر ہائ اسکول کا قیام عمل میں لایا جائگا اور حصول تعلیم میں حائل دشواریوں کو دور کیا جائگا۔
مسٹر ہری نارائن مہمان اعزازی نے اپنے خطاب میں کہا کہ دلچسپی اور لگن سے تعلیم حاصل کریں۔تعلیم۔کی کا اجالا ہی جہالت کے انھیرے کو دور کرتا ہے۔
ڈاکٹر ایس ایم سراج الدین جنرل سکریٹری ٹی ٹی یو بہادر پورہ منڈل نے کہا کے اساتذہ اپنی جانفشانی سے درس و تدریس دیتے ہیں اور طلبہ کو انسان بناتے ہیں۔
محترمہ عائشہ انیساء نے اپنی تقریر کے دوران اس یقین کا اظہار کیا کہ فعال اور حرکیاتی شخصیت جناب محمد اشفاق راشد کی صدارت میں اسکول ترقی کے منازل طۓ کریگا۔
صدر مدرس جناب محمد اشفاق راشد نے اپنے شاعرانہ خطاب سے شرکاء کو محظوظ کیا انہوں نے اسکول کی ترقی اور تعلیمی معیار کو مزید بلنڈ کرنے کا عزم کیا اور طلبہ سے اپنی نیک تمناوں کا اظہار کیا
۔جنا محمد زاہد’ جناب خواجہ خلیل احمد ایم این اوز بہادر پورہ’ محمد محی الدین’ محمد عبدال کریم نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر ظلبہ نی رنگا رنگ ثقافتی پروگرام پیش کیا۔
مدركمسہ کی سابق معلمات محترمہ عائشہ انیساء’ محترمہ زلیخہ بیگم’ محترمہ اسری فاطمہ اور موجودہ اساتذہ جناب محمد فیاض’ جناب محمد ماجد اور محترمہ عالیہ بیگم کو انکی گرانقدر تعلیمی خدمات کے ضمن میں تہنیت پیش کی گئ۔
طلبہ کو تعلیمی اور مختلف میدانوں میں نمایاں مظاہروں پر انعامات سے نوازا گیا۔جناپ محمد فیاض نے جلسہ کی کاروائ چلائ۔اس موقع پر طلبہ اولیاۓ طلبہ دیگر مدارس کے اساتذہ کی کثیر تعداد کے علاوہ منڈل کا غیر تدریسی عملہ سی اربیز اور ایم بی ایس بھی موجد تھے۔
جلسہ کے منظم اور خوبصورت انداز میں انعقاد پر تعلیمی عہدیدار اور شرکاء نے صدر مدرس اساتذہ اور طلبہ کو مبارکباد دی اور بھر پور ستائش کی۔اساتذہ جناب فیاض’ جناب محمد ماجد اور محترمہ عالیہ بیگم نے انتظامات میں حصہ لیا۔