اسرائیل جنگ کے اختتام پر غزہ کی پٹی کو امریکا کے حوالے کر دے گا! ٹرمپ کا شرمناک دعوی

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ کی پٹی کے بارے میں حالیہ بیانات کے خلاف بین الاقوامی سطح پر تنقید کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔

  ٹرمپ نے ایک بار پھر اپنے اس دعوے کو دہرایا ہے کہ صیہونی حکومت جنگ کے خاتمے کے بعد غزہ کی پٹی کو امریکہ کے حوالے کردے گی۔!

 انہوں نے “ٹروتھ سوشل” کے نام سے مشہور سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر لکھا: فلسطینی، چک شومر جیسے لوگ، پہلے ہی نئے تعمیر شدہ اور جدید مکانات کے ساتھ زیادہ محفوظ اور زیادہ خوبصورت علاقوں میں آباد ہو چکے ہیں۔ درحقیقت انہیں خوشی، سلامتی اور آزادی سے جینے کا موقع ملتا ہے۔

 ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکہ آہستہ آہستہ اور احتیاط سے تعمیر نو کا عمل شروع کرے گا جو دنیا بھر کی غیر معمولی ترقیاتی ٹیموں کے ساتھ زمین کے سب سے بڑے اور متاثر کن علاقوں میں سے ایک بن جائے گا۔

 انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ کسی امریکی فوجی کی ضرورت نہیں ہے اور خطے میں استحکام کی حکمرانی ہوگی۔

غزہ کی پٹی پر امریکہ کی ملکیت کے بارے میں ٹرمپ کے بیانات اور دعووں کے بعد امریکی کانگریس کے ڈیموکریٹک نمائندے الیگزینڈر گرین نے ایوان نمائندگان کے ایک اجلاس کے دوران ٹرمپ کے مواخذے کا اعلان کیا۔ 

گرین نے ٹرمپ کے غزہ کی پٹی کے کنٹرول اور ملکیت کے دعوے کو  “نسلی تطہیر” قرار دیتے ہوئے کہا کہ تجویز کردہ گھناؤنے اقدامات کی وجہ سے ٹرمپ کے مواخذے کا عمل شروع کیا گیا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *