سویڈن کے اسکول میں فائرنگ؛ حملہ آور سمیت 11 افراد ہلاک

مہر خبررساں ایجنسی نے عالمی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سویڈن کے ایک اسکول میں نامعلوم مسلح اندر داخل ہوا اور اندھا دھند فائرنگ کردی جس میں 10 افراد ہلاک ہوگئے۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر حملہ آور کو اسلحہ پھینک کر گرفتاری دینے کا کہا لیکن ملزم نے براہ راست فائرنگ کردی۔

پولیس کی جوابی فائرنگ میں حملہ آور بھی مارا گیا۔ تاحال حملہ آور کی شناخت نہیں ہوسکی ہے اور نہ ہی محرکات کا پتا لگ سکا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی لاش کو فرانزک لیب بھیجا گیا ہے جہاں اس کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

پولیس نے اسکول میں فائرنگ کے واقعے میں دہشت گردی کے عنصر کے ملوث ہونے کے امکان کو مسترد کردیا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *