تلنگانہ ٹیٹ امتحان کے نتائج جاری کردیئے گئے۔ یہ امتحان 2 جنوری سے20جنوری تک ریاست بھر میں منعقد ہوئے تھے
یہ نتائج محکمہ تعلیم کے سکریٹری یوگیتارانا اور ڈائرکٹر اسکول ایجوکیشن نرسمہاریڈی نے جاری کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ ٹیٹ امتحان میں 1,35,802 امیدواروں نے امتحان لکھا تھا
جن میں 42,384 امیدوار یعنی 31.21 فیصد امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے مزید بتایاکہ پیپر I میں 59.48 فیصد اور پیپر II میں 31.21 فیصد امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔