نئی دہلی: دہلی اسمبلی انتخابات 2025 کے لئے ووٹنگ بدھ کی صبح 7 بجے سے جاری ہے اور شام 6 بجے تک جاری رہے گی۔
دارالحکومت کے ووٹروں میں نئی حکومت کی تشکیل کو لے کر جوش و خروش دیکھا جا رہا ہے۔ صبح 11 بجے تک اوسطاً 19.95 فیصد پولنگ ریکارڈ کی گئی ہے۔
قومی راجدھانی میں صبح سے ہی پرامن طریقے سے ووٹنگ جاری ہے۔ ابھی تک کہیں سے کسی ناخوشگوار واقعہ کی کوئی اطلاع نہیں آئی ہے۔
الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ضلع وار ووٹنگ کا تناسب اس طرح رہا:-
ضلع ………. ووٹنگ کا فیصد (اوسطاً)
وسطی دہلی …………………16.46 فیصد
مشرقی دہلی ………………… 20.03 فیصد
نئی دہلی ………………….. 16.80 فیصد
شمالی دہلی ……………….18.63 فیصد
شمال مشرقی دہلی………….. 24.87 فیصد
شمال مغربی دہلی …………….19.75 فیصد
شاہدرہ……………………………23.30 فیصد
جنوبی دہلی ………………..19.75 فیصد
جنوب مشرقی دہلی ……………..19.66 فیصد
جنوب مغربی دہلی ……….21.90 فیصد
مغربی دہلی ………………. 17.67 فیصد
قومی دارالحکومت میں پہلے چار گھنٹے میں بابر پور سیٹ پر سب سے زیادہ 31.30 فیصد پولنگ ہوئی، جبکہ قرول باغ سیٹ پر سب سے کم 11.00 فیصد پولنگ ریکارڈ کی گئی۔
دہلی اسمبلی انتخابات کے ساتھ ساتھ ملک کی دو ریاستوں کی دو اسمبلی سیٹوں پر آج ووٹنگ ہو رہی ہے۔
تمل ناڈو کے ایروڈ (مشرقی) میں صبح 11 بجے تک 26.03 فیصد پولنگ ریکارڈ کی گئی۔
وہیں، اتر پردیش کی ملکی پور اسمبلی سیٹ پر 28.86 فیصد ووٹنگ ہوئی ہے۔